بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو عمران خان سے ملاقات کرنے کی دعوت دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو عمران خان سے ملاقات کرنے کی دعوت دےدی۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں اور ملاقات کر لیں، شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، شیر افضل مروت کا معاملہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، شیر افضل مروت ساتھ ہے اور رہے گا، 2 دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی۔

شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جوابات کی تائید کرتے ہوئے کہا مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔