ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ پکارے جانے والے امیتابھ بچن کئی سال قبل اپنی بہو ایشوریا رائے سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کرسکے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے ایشوریا سے 16 سال قبل ایک وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں ہوسکا ہے۔2008 میں امیتابھ نے ریاست اترپردیش کے ضلع بارابنکی کے گاو¿ں دولت پور کے لوگوں اور ایشوریا رائے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہاں اپنی بہو کے نام پر کالج بنائیں گے۔لیجنڈ اداکار نے اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کے ہمراہ کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا تھا۔اس گاو¿ں میں یہ پہلا کالج بننے جارہا تھا جسے لے کر گاوں کے لوگ بہت پر جوش تھے لیکن کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کے کچھ عرصے بعد ہی امیتابھ بچن نے پروجیکٹ نشتھا فاونڈیشن کے حوالے کردیا تھا۔تاہم 2008 سے لے کر 2018 تک 10 سال کے عرصے کے بعد بھی جب کالج نہیں بن سکا تو گاوں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی کالج کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گاوں کی 40 سالہ خاتون ٹیچر نےکالج کے لیے چندہ اکٹھا کیا جس کے بعد 60 لاکھ بھارتی روپے سے زائد چندہ جمع ہوا، خاتون ٹیچر اور گاوں کے لوگوں کی کوشش سے کالج کا تعمیراتی کام مکمل ہوا اور پھر اس کالج کا نام ‘دولت پور ڈگری کالج’ رکھا گیا۔اس سے قبل امیتابھ بچن نے کالج کا نام’ ‘ایشوریا بچن کنیا ماہا ودیالے“ رکھا تھا۔واضح رہے کہ ان دنوں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں۔
امیتابھ بچن اپنی بہو ایشوریا رائے سے کیا ہوا وعدہ پورا نہیں کرسکے

















