کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے صنعتکاراغوا کیس میں ریمارکس دئیے ان حالات سے بہتر تھا فورسز نہ ہوتیں،اربوں کا بجٹ ، رینجرز ،پولیس کیا کررہی ہے۔
جسٹس مسز کوثر سلطانہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کے روبرو صنعتکار ذوالفقار احمد کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس کوثر سلطانہ نے ریمارکس دئیے ہاں بہت شور مچا ہے رینجرز ہے، وکیل کہاں ہیں،کیا اغوا برائے تاوان کا کیس تھا،اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اختیار کیا مسنگ پرسن کا کیس ہے واپس آگئے ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کراچی سے اٹھایا گیا ،لاہور سے ملے ،جسٹس کوثر سلطانہ نے ریمارکس دئیے اسی طرح سے کاروباری لوگ یہاں سے جارہے ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا اربوں کا بجٹ ہے، رینجرز ،پولیس کیا کررہی ہے، سرکاری وکیل نے کہا رینجرز فریق نہیں ،عدالت نے تفتیشی افسرسے استفسار کیا آپ نے اب تک کیا تفتیش کی ،تفتیشی نے کہادرخواست گزار کی جانب کوئی پیش ہوا نہ کسی نے کوئی بیان دیا،وکیل نے کہاذوالفقار احمد عدالت میں خود پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرائیں گے فی الحال بیان دینے کی حالت میں نہیں،پولیس مقدمہ درج کرنے کےلئے مختلف بہانے بناتی رہی ۔
جسٹس کوثر سلطانہ نے ریمارکس دئیے بچے ملک چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں، ایک موبائل کےلئے جان خطرے میں ہوتی ہے، والدین پریشان رہتے ہیں کوئی ایک موبائل کےلئے بچے کی جان نہ لے لے، لوگوں نے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز رکھ رکھ کر اپنے بینک خالی کرلیے ،بہتر تھا فورسز نہ ہوتیں، اربوں روپے خرچ کرنے کا کیا فائدہ،عدالت نے ایس ایچ او کو تنبیہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے اگر اب آپ کی حدود میں کسی بندے کے ساتھ کچھ ہوا تو ذمے داری ایس ایچ او پر عائد ہوگی،ذوالفقار احمد یا دفتر کا بندہ اغوا ہوا تو ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج ہوگا،بعدازاں عدالت نے بازیابی درخواست نمٹا دی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















