اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے جان بوجھ کر غلط فیصلہ کرنے والے جج پر اللہ کا قہر نازل ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا میں روز قرآن پاک اور درود شریف پڑھ کر عدالت میں بیٹھتا ہوں اور جو جج جان بوجھ کر غلط فیصلہ کرتا ہے اس پر اللہ کا قہر نازل ہو،وکلا اچھی معاونت کریں تو ججز کو بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے، وکیل اگر تیاری کےساتھ پیش ہوں تو خوشی ہوتی ہے، جج بھی انسان ہیں، ہم ہرفیصلہ یہ سوچ کر لکھتے ہیں کہ یہ ہمارا ایگزامنیشن پیپر ہے، ہمارا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوتا ہے،8 فروری 2021 کے واقعہ کی وجہ سے بار اور بنچ میں کافی خلا آگیا تھا، وکلا کو اپنے کیسز کی پیروی کےلئے مکمل تیاری کے ساتھ آنا چاہیے اور ججز کو بھی نوجوان وکلا کی اپنے بچوں کی طرح اصلاح کرنی چاہیے۔
جسٹس طارق محمود نے کہا نیا ٹرینڈ تھا ملک بھر میں پرچے ہوجاتے تھے، میں نے فیصلہ دیا ایک وقوعہ پر متعدد ایف آئی آرز درج نہیں ہوسکتیں، ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے۔
جان بوجھ کر غلط فیصلہ کرنے والے جج پر اللہ کا قہر نازل ہوگا،جسٹس طارق محمودجہانگیری
















