اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور (بیورو رپورٹ+ کورٹ رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے مجھے لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، ان کا پلان ہے کہ مجھے بھی 9مئی کے مقدمات میں ملٹری جیل میں ڈالیں اور ملٹری کورٹ لے کر جائیں،190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا میں نے کہا تھا اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو جی ایچ کیو کے سامنے پر امن احتجاج کریں گے لیکن میں نے کبھی کسی کو توڑ پھوڑ اورپرتشدد مظاہروں کی اجازت نہیں دی، 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز آئی ایس آئی نے چرائی ہیں، حسن رو¿ف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں،عمران خان نے کہا عطاءتارڑ کا دعویٰ ہے کہ میں جیل کے وی آئی پی کمرے میں ہوں اگر عطاءتارڑ سچ بول رہا ہے تو آکر مجھ سے ملے، میڈیا دو منٹ کےلئے آکر میرے کمرے کا دورہ کرے، ڈیتھ سیل اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ملزموںکے سیل کی دیواریں میرے کمرے کےساتھ ہیں، 8 فروری کو کور کرنے کےلئے جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی ریویو پٹیشن پر چیف جسٹس کو بہت جلدی ہے، چیف جسٹس سے کہتا ہوں ہماری 25 مئی کے حوالے سے پٹیشن پر سماعت کیوں نہیں ہو رہی؟ سب کو پتہ ہے سپریم کورٹ میں اب یک طرفہ معاملہ چل رہا ہے، ہمارے کارکن ملٹری جیل میں پڑے ہوئے ہیں، ان کا پلان ہے کہ مجھے بھی 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری جیل میں ڈالیں اور ملٹری کورٹ لے کر جائیں، سرینا عیسیٰ کے میرے خلاف بیانات سوشل میڈیا پر پڑے ہیں، اخلاقی طور پر چیف جسٹس کو ہمارے خلاف مقدمات نہیں سننے چاہئیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے نواز شریف مگرمچھ کے آنسو بہا کر اپنی حکومت سے کہہ رہا ہے مہنگائی کر دی ہے،سب کو پتہ ہے ملک میں کس کی حکومت ہے سب جانتے ہیں ملک عاصم منیر چلا رہا ہے، کے پی کے میں اس وقت حالات قابو سے باہر ہیں ،عوام کا پارہ ہائی ہے،مزید برآں 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی، ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا، ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج علی وڑائچ نے کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کوعدالت پیش کیا گیا، دوران سماعت نیب کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر کا بیان ریکاڈ کیا گیا، عدالت نے مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی،علاوہ ازیں نئے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی،احتساب عدالت میں نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،دریں اثناءلاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں سے متعلق تینوں درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی،ادھر پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ نے درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلاتکیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،بشریٰ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے، پنجاب پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرلیا
















