عمران خان سے 9 مئی مقدمات میں تفتیش، لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی (مشرق نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ لاہور پولیس کی ٹیم عمران خان سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں تفتیش کرے گی، سابق وزیراعظم کا پولی گرافی اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ ہوگا۔

یاد رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 جولائی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں 10 دن کا ریمانڈ منظور کیا تھا جس کا آج 8 واں روز ہے۔ واضح رہے کہ لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالتی اجازت کے بعد گرفتاری ڈالی تھی۔