پشاور:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے 26جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا،قوم کےساتھ ملکر آئی پی پیز کے معاہدے واپس کرنے پر مجبور کریں گے،حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا،پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے، دوبارہ انتخابات سودے بازی کےلئے ہوں گے۔
ٹیکسوں کے نفاذ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پشاور میں بزنس فورم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا امن و امان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہے،اسمبلیاں تحلیل ہونے کی باتیں ہورہی ہیں، کیا الیکشن نتائج کی قانونی دستاویزات نہیں؟پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے، دوبارہ الیکشن سودے بازی کےلئے ہوں گے،2800ارب کیپیسٹی چارجز کے نام پر دئیے جارہے ہیں، مطلب ہے بجلی بنے گی نہیں مگر پیسے دئیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی دوبارہ الیکشن کی بات نہ کرے،نئے انتخابات سودے بازی کےلئے ہوں گے،نعیم الرحمن
















