جلاﺅ گھیراﺅ کیس میںاعجاز چودھری کی ضمانت خارج

لاہور: (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے راحت بیکری کے باہر جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت خارج کردی،جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جلاﺅ، گھیرا ﺅکیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7اگست تک توسیع کردی،فواد چودھری ،حافظ فرحت سمیت دیگر نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی، جج نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے اگر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نہ ہوئی تو میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دوں گا۔