اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اصول طے کردیاکوئی جج استعفیٰ دےکر احتساب سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ نے 17 دسمبر 2023 تا 31مارچ 2024 تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق 3ماہ میں سپریم کورٹ نے 30 مرتبہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی کارروائی کو براہ راست نشر کیا،شوکت عزیز صدیقی کو شفاف ٹرائل کے حق سے محروم رکھنے پر ایکشن لیا، ذوالفقار بھٹو ریفرنس پر فیصلہ دیا ، تاحیات نااہلی کے فیصلے کو ختم کیا گیا، پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔
کارکردگی رپورٹ میں مزید کہا گیاسپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں اصول طے کیا خلع کیلئے اہلیہ کی رضامندی جاننا ضروری ہے،چیف جسٹس کی سرکاری رہائش گاہ پر مور کی 2 جوڑیاں تھیں، موروں کو وٹرنری معالج کی ضرورت تھی، وٹرنری ٹریٹمنٹ کے بعد سفید موروں کی جوڑی وائلڈ لائف کو دی گئی، رنگ برنگے موروں کی دوسری جوڑی کو کلرکہار میں موروں کی وادی میں بھجوا دیا گیا۔
دریں اثنا سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر جاپہنچی، تاریخ میں پہلی مرتبہ زیر التوا مقدمات 59 ہزار سے تجاوز کر گئے،رپورٹ کے مطابق 15 جولائی تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 59064 تھی،یکم سے 15 جولائی تک 1206 مقدمات دائر ہوئے، 481 کیس نمٹائے گئے، 15 روز کے دوران انسانی حقوق کے کسی کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا،ہائیکورٹس کے فیصلوں کےخلاف 32 ہزار سے زائد اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر ہیں،زیر التوا فوجداری اپیلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی، جیلوں میں موجود افراد کی اپیلوں کی تعداد 3295 تک جاپہنچی۔
کوئی جج استعفیٰ دےکر احتساب سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ



















