اسلام آباد :(بیورورپورٹ) مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران نے ذاتی طور پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ممبران علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے ،موقف اپنایاجائے گاسنے بغیر فیصلہ دیا گیا، ممبران نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت مکمل کرلی ،سیاسی جماعتوں نے اراکین کوپٹیشن دائر کرنے کا حکم دیا،ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلے کےخلاف رٹ پٹیشن آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران کا عدالت جانے کا فیصلہ



















