راولپنڈی:(بیورورپورٹ) نیا توشہ خانہ ریفرنس،نیب کی جانب سے عمران،بشریٰ سے پھر 4گھنٹے تفتیش کی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے 4گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔
بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے ،ملزموں سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام پرسوالات کیے گئے،توشہ خانہ پروسیجر 2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔
نیا توشہ خانہ ریفرنس:نیب کی عمران،بشریٰ سے پھر 4گھنٹے تفتیش
















