اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مظہر عالم میاں خیل،طارق مسعود ایڈہاک جج بننے پر رضامند،مشیر عالم نے انکار کردیا۔
جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کے نام خط میں لکھا اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی، مجھے ایڈہاک جج کے طور پر دوبارہ منتخب کر کے جو عزت بخشی گئی اس کےلئے جوڈیشل کمیشن کا مشکور ہوں،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے کہا موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔
ادھر ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود ،مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی تاہم جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا ،دوسری جانب زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کےلئے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کے تقرری کےلئے 19جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا ۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔
مظہر عالم میاں خیل،طارق مسعود ایڈہاک جج بننے پر رضامند،مشیر عالم کی معذرت
















