اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے زائرین سے زائد فیس وصول کرنےوالے ٹریول ایجنٹس کےخلاف کارروائی ہوگی۔
محسن نقوی اور وزیر مذہبی امور چودھری سالک سے عراقی سفیر نے ملاقات کی ،عراق جانےوالے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی،ڈپلومیٹک ،آفیشل پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے ،وزارت سمندر پار پاکستانی اور عراقی وزارت لیبر کے مابین ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے عراقی سفیر کو یقین دہانی کرائی زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کرنےوالے ٹریول ایجنٹس کےخلاف کارروائی ہوگی،محسن نقوی نے کہا ہر سال لاکھوں پاکستانی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، محرم و صفر کے مہینوں میں کئی مشکلات پیش آتی ہیں، کوشش ہے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں،عراقی حکومت کی جانب سے بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت ملنے پر زائرین کو بہت سہولت ملے گی، پاکستانی زائرین سے عراق میں داخلے پر پاسپورٹ نہ لئے جائیں ،رواں سال کوٹہ دگنا کیاجائے۔
عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو زائرین کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی،اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امورچودھری سالک نے کہاایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانی شہریوں کو عراق کیلئے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہو گا، قانونی امیگریشن بڑھے گی ،غیر قانونی طریقوں سے داخلہ اور رہائش میں کمی ہو گی۔
زائرین سے زائد فیس وصول کرنےوالے ٹریول ایجنٹس کےخلاف کارروائی ہوگی،محسن نقوی
















