اننت امبانی کی شادی میں شاہ رخ کے سٹائل نے مداحوں کے دلوں کو چھولیا

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اننت امبانی کی شادی کے دوسرے دن اہلیہ گوری خان اور بیٹی سوہانا خان کے ساتھ خوبصورت پوز دیے۔شاہ رخ خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی تقریبات میں شرکت کی، وہ 12 جولائی کو شبھ ویوا میں بھی موجود تھے۔سپر اسٹار نے شادی کے اگلے دن کے آشیرواد ایونٹ میں اپنے اسٹائل سے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، انہوں نے پنڈال میں پہنچتے ہی اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصاویر بنوائیں۔ایونٹ میں شاہ رخ خان گہرے نیلے رنگ کی شیروانی اور دھوپ کے چشمے کے ساتھ میچنگ ٹراﺅزر میں دکھائی دئیے، وہیں سوہانا نے پھولوں والا لہنگا، شفاف دوپٹہ اور چمکدار بلاﺅز زیب تن کیا جبکہ انکی اہلیہ گوری خان سرخ سنہری چولی لہنگے کے ساتھ تقریب میں موجود تھی۔اس دوران تینوں نے پاپا رازیوں کو خوبصورت پوز دیے، جنہیں دیکھنے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پرتبصرے کیے ہیں۔ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ بالی ووڈ میں صرف ایک ہی بادشاہ ہے اور شاہ رخ خان ہے، دوسرے نے لکھا ایس آر کے فیملی کیلئے میری طرف سے تالیاں، ایک اور نے کہا کہ خدا کی قسم سوہانا تو بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہے۔