اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9مئی کے 3مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا سابق وزیراعظم ہوں، خصوصی عدالت نے 9 مئی جلاو گھیراو کے 3مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کیں،عدالت عبوری ضمانتوں کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور عبوری ضمانتیں منظور کرے۔
عمران خان نے9مئی کے3مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کردیا
















