اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)پاکستان اور آذربائیجان نے دوطرفہ تجارت ،سرمایہ کاری بڑھانے،باہمی سود مند تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کرلیا۔
وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) سے اعلامیے کے مطا بق آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی سرکاری وفد نے وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصد ق ملک کی زیر قیادت پاکستانی وفد سے ملاقات کی، مصدق ملک نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مذہب، ثقافتی روابط کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاملتان کاروان سرائے صدیوں پرانے رشتے کا ثبوت ہے،باہمی تعلقات کو وسعت دینے کےلئے اقتصادی روابط کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں تجارتی منڈیوں کے فروغ اور وسطی ایشیا سے یورپ تک پھیلی اقتصادی راہداریوں میں شراکت دار بننے کا خواہاں ہے،آذربائیجان کان کنی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے سکتاہے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بجلی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا ،وزیر تجارت جام کمال نے آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاہدوں کو سراہا، آذربائیجان کے وفد نے تجاویز میں گہری دلچسپی کا اظہار اور دونوں ممالک کے درمیان ورکنگ گروپس کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں فریقوں نے فوکل پرسنز مقرر کرنے، منصوبوں کے انتخاب ،منظوری کےلئے جلد قیادت کے سامنے پیش کرنے پر اتفاق کرلیا۔
دریں اثناپاکستان ،آذربائیجان نے توانائی، تجارت، رابطے، دفاع اور عوام سے عوام کے روابط شعبوں سمیت باہمی سود مند تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ،عزم کا اعادہ صدر مملکت آصف زرداری اور پاکستان کے دورے پر آئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
صدر مملکت نے آذربائیجان کے صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان گوادر بندرگاہ سے علاقائی تجارت، روابط و سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں مشترکہ اقتصادی خوشحالی لانے کےلئے استفادہ کر سکتے ہیں،آصف زرداری نے کہامفاہمت کی یادداشتوں سے تجارت ، سیاحت، کان کنی ، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، قانون اور انصاف کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی تحریک ملے گی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا پاکستان ،آذربائیجان کے درمیان اچھے عوامی روابط ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہوگا،قابل ِتجدید توانائی کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے امکانات تلاش کرسکتے ہیں، بعد ازاں صدر مملکت نے صدر الہام علیوف ،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















