اسلام آباد :(بیورورپورٹ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج افضل مجوکانے عمران،بشریٰ کی سزا کےخلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دئیے عدت کا کیس تو بنتا ہی نہیں۔
خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی توہین پر نوٹس ہوجاتا ہے تو ماتحت عدالتوں کے ججز کی توہین پر نوٹس کیوں نہیں ہوتا؟،وکیل خاور مانیکا نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا ذکر بھی کیا،وکیل نے کہاعمران خان کی جانب سے قوم سے معافی مانگی جاتی تو شکایت کنندہ خاور مانیکا بھی معاف کرسکتے ہیں، عدالت نے دیکھنا ہے شکایت تاخیر سے جان بوجھ کر درج کرائی گئی یا نہیں، قانون میں کوئی قدغن نہیں شکایت کتنے عرصے بعد درج کرائی گئی،کیا وراثت کا کیس 100 سال بعد نہیں سنا جاسکتا ؟،وکیل کی استدعا پرخاور مانیکا ،صاحبزادے کا ویڈیو بیان عدالت کے سامنے چلایا گیا۔
بعد ازاں وکیل نے کہا عمران خان اور خاور مانیکا کے صاحبزادے نے یکم جنوری کے نکاح سے انکار کیا،جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے ٹرائل کورٹ میں جب خاور مانیکا کا بیان ہوا تب دستاویزات پیش کی گئی تھیں؟ وکیل زاہد آصف نے کہا نہیں، ، ٹرائل کورٹ کے سامنے خاور مانیکا کا بیان چلایا گیا مگر صاحبزادے کا نہیں،جج نے مزید دریافت کیا آپ کا گواہ تو کہتا ہے مجھے دوسرے دن ہی شادی کا پتہ لگ گیا تھا، آپ لوگ طلاق کو تو مانتے ہیں نا؟آپ فقہ حنفی کے پیروکار ہیں اور حنفی میں 3 طلاق کے بعد رجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے۔
وکیل خاور مانیکا نے کہا شکایت میں پتہ لگا عدت میں نکاح کیا گیا ، جج نے ریمارکس دیئے فقہ کے نظریات کو کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ، فقہ حنفیہ کے مطابق طلاق ہوگئی ہے تو عدت کا کیس تو بنتا ہی نہیں ،ججمنٹ موجود ہے مسلم پرسنل لا کا مطلب ہے آپ کا فرقہ کون سا ہے، عدالت کہتی ہے آپ مسلم پرسنل لا کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کر سکتے، دونوں اہل حدیث نہیں اگر اہل حدیث ہوتے تو آپ کا کیس اچھا ہوتا، وکیل نے کہا خاورمانیکا کو علم نہیں تھا پاکستانی قانون میں دوران عدت نکاح جرم ہے،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















