اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق وسچ کی فتح قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا الیکشن کمیشن نے تمام فیصلے پی ٹی آئی کےخلاف دئیے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی،الیکشن کمیشن فوری مخصوص نشستیں الاٹ کرے، حق و سچ کی فتح ہوئی، آئین کی غلط تشریح کرنےوالے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،پی ٹی آئی نے ملک بھر میں پارٹی ٹکٹ جاری کیے، نمائندوں سے ٹکٹ چھینے گئے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تحریک انصاف پارٹی تھی اور پارٹی ہے،پی ٹی آئی ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی ،کوئی فارورڈ بلاک نہیں،پیر یا منگل تک سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کرادی جائیں گی۔
عمر ایوب نے کہاسب کو دلی مبارکباد دیتا ہوں،حق و سچ کی فتح ہوئی،عمران خان کےخلاف اپنے ذاتی عناد کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ وممبرا ن نے بلے کانشان چھینا،چیف الیکشن کمشنر وممبران گھر جائیں
، لوگ پوچھتے تھے پی ٹی آئی امیدوار کیسے آئیں گے، کہا تھا اڈیالہ کے ارد گرد فولاد کی دیواریں بھی بنا لیں تو پی ٹی آئی آئے گی ،اگلے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔
شبلی فراز نے کہا ایک فیصلہ 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں دیا دوسرا اب عدالت عظمیٰ نے دیا ،پی ٹی آئی کیخلاف ہر طرح کے حربے استعمال کیے گئے ،فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا دوسرا مرحلہ اب چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی ہے ،جدوجہد جاری رہے گی،سلمان اکرم راجہ ودیگر نے کہاتاریخ کا سنہرا دن ہے اب سیاسی جنگ بھی جیتیں گے،سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،عدلیہ نے وقت کے جابر کےخلاف فیصلہ دیا ۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















