اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کو تعلیمی اسناد کی تصدیق تک کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے داود ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی،میاں داود ایڈووکیٹ نے کہا میںنے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کو چیلنج کیا ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا رجسٹرار آفس نے آپ کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ،رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے جوڈیشل کمیشن کےخلاف رٹ کیسے قابل سماعت ہے، آپ نے جوڈیشل کمیشن کو کیس میں فریق کیوں بنایا ،میاں داود ایڈووکیٹ نے کہا میںنہیں کہہ رہا آپ جوڈیشل کمیشن یا فیڈریشن کے خلاف کوئی رٹ جاری کریں۔
جسٹس طارق جہانگیری کے علاوہ تمام فریقین کو صرف ریکارڈ طلبی کی حد تک فریق بنایا گیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا رجسٹرار آفس نے تو اعتراض ایسے ہی لگا دیا، رجسٹرار آفس کو جو اصل میں کہناچاہیے تھا وہ انہوں نے نہیں کہا، کیا اعلیٰ عدلیہ کے جج کےخلاف کو وارنٹو کی رٹ قابل سماعت ہے؟میاں داود ایڈووکیٹ نے کہا میری استدعا ہے جج اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے، انکوائری کرا لیں۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے اور کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹوں کو جعلی قرار دےدیا، اعلامیے میں کہا گیا جسٹس طارق محمود جہانگیری سے منسوب تمام پوسٹیں جعلی ہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سوشل میڈیا ایکس پر کوئی اکاونٹ نہیں ۔
”جسٹس طارق محمود جہانگیری سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹیں جعلی “



















