وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سرنڈر، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سرنڈر، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری کی معطلی درخواست پر سماعت ہوئی،علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے کہا سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا،عدالت نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ، چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،عمران خان کی رہائی کیلئے پوری پارٹی متحرک ہے، عدلیہ سے پوری امید ہے عمران خان جلد رہا ہوں گے۔