واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہاہے کہ امریکہ یوکرین کیلئے 2.3 بلین ڈالر کا نیا سکیورٹی امدادی پیکیج فراہم کریگا جس میں اہم فضائی دفاعی اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کیف کی ناتواں اور اسلحہ کی کمی کا شکار مسلح افواج حملہ آور روسی فوجیوں کی پیش قدمی روکنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں جبکہ ماسکو باقاعدگی سے مشرقی یوکرین کے نئے دیہات پر قبضے کا دعویٰ کر رہا ہے۔آسٹن نے اپنے یوکرینی ہم منصب رستم عمروف کے ساتھ ملاقات کے آغاز میں کہاکہ امریکہ جلد ہی یوکرین کیلئے 2.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی نئی سکیورٹی امداد کا اعلان کریگا۔
امریکہ یوکرین کیلئے 2.3 بلین ڈالر کی نئی سکیورٹی امداد دیگا


















