پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے تک کمی

لاہور: ( ) پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے تک کمی کا اعلان کردیا گیا۔

وزیر خوارک بلال یاسین کی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کے بعد فلور ملز نمائندگان نے قیمت میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر وزیر خوراک بلال یاسین نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی جس کے بعد فلور ملز نمائندگان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا۔

بلال یاسین نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف ترجیح ہے۔