اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عمران خان ایک اور مقدمے سے بری، بغیرمداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،بیٹوں سے ملاقات کی درخواست پر حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے الیکشن کمیشن فیصلے کےخلاف احتجاج پر درج مقدمے سے سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان اور اسد قیصر کو بری کیا،جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے اورکیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید برآںراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست پر حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔
ادھر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 8 جولائی ملتوی کردی،دونوں کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے، جج افضل مجوکا نے ریمارکس دئیے 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے ۔
عمران ایک اور مقدمے سے بری، بغیرمداخلت ملاقاتوں کی درخواست مقرر



















