پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس 13رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی استدعا کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس 13رکنی بنچ کے سامنے مقر ر کرنے کی استدعا کردی۔

وکیل علی ظفر نے دائر درخواست میںاستدعا کی انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس کو سنی اتحاد کونسل کیس کی سماعت کرنے والے 13 رکنی لارجر بنچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔