اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے موسم برسات کی آمد کےساتھ ہی ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا ،انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا سے رابطہ کر کے انہیں ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دےدیا،محسن نقوی نے کہا بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے، انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے،انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے اور شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے مزید کہا تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کےساتھ رابطہ رکھا جائے۔
انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں: محسن نقوی
















