سلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے بجٹ میں صحت، تعلیم، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ،ممکن نہیں غریب ٹیکس دے اور اشرافیہ کو مراعات دی جائیں، ترجیحی بنیادوں پر اداروں میں اصلاحات اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعظم سے وزیر خزانہ نے ملاقات کی،شہباز شریف نے عوام دوست بجٹ کی منظوری پر وفاقی وزیر خزانہ کی پذیرائی،وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی، ایف بی آر اور تمام متعلقہ وزارتوں کے افسروں کی تیاری کیلئے کوششوں کو سراہا، وزیراعظم نے کہا بجٹ اجلاس میں حکومت، اتحادی اراکین اور حزب اختلاف سب نے بھرپور حصہ لیا، امید کرتے ہیں بجٹ ملکی ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا،پوری کوشش کی موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پنشنرز ،مزدوروں کو ریلیف دیا،بجٹ میں صحت، تعلیم، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی۔
شہبازشریف نے کہااشرافیہ ،ٹیکس نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ایسا ممکن نہیں غریب ٹیکس دے ،اشرافیہ کو مراعات دی جائیں،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ،معیشت درست سمت جانب گامزن ہے،حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، ترجیحی بنیادوں پر اداروں میں اصلاحات اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
دریں اثنا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہادہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، 2010 میں ہونےوالے این ایف سی ایوارڈ کے تحت دہشتگردی کا شکار ہونے کی وجہ سے صوبے کو 590 ارب اب تک دیئے گئے تاہم سی ٹی ڈی کا ادارہ مکمل نہیں ہو سکا، خیبرپختونخوا کی طرح دیگر صوبوں نے بھی دہشت گردی کا سامنا کیا تاہم مد میں کچھ نہیں ملا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی تعیناتی کیلئے 3ناموں کا پینل بھجوایا گیا ،صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا اگر پینل میں شامل نام منظور نہیں تو آگاہ کریں ،نیا پینل بھیج دیں گے۔
مزید برآں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ملکی معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے، مل جل کر ملکی ترقی کےلئے کام کرنا ہے،ایف بی آر میں جاری اصلاحات و محصولات پرہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا،ایف بی آر کے مختلف عدالتوں ،ٹریبونلز میں زیر التوا کیسزکیلئے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















