دنیا کو درپیش چیلنجز سرحدوں سے بالاتر ،اتحاد و مشترکہ عزم پہلے سے زیادہ اہم ہے، نقوی

نیویارک:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے دنیا کو درپیش چیلنجز سرحدوں سے بالاتر ،سرحدی تنازعات درپیش ہیں، موجودہ صورتحال میں اتحاد و مشترکہ عزم پہلے سے زیادہ اہم ہے،پاکستان عالمی امن برقرار رکھنے کیلئے افریقی یونین و او آئی سی کےساتھ تعاون کےلئے پر عزم ہے، یو این کےساتھ کام کرتے رہیں گے،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جنرل اسمبلی میں خصوصی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

محسن نقوی نے کہامشترکہ مشن بہت واضح اپنی کمیونٹی کے تحفظ و قوم کی سلامتی یقینی بنانے کےلئے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے، طاقت کے استعمال کی دھمکیوں، بیرونی مداخلت، آزادی رائے کے اظہار میں مشکلات، غربت، عدم مساوات، عالمی کشیدگی، فوجی اتحاد اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کا سامنا ہے،مدافعتی سفارتکاری کی توجہ کا مرکز تنازعات کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے پر ہونا چاہیے،جنرل اسمبلی، آئی سی جے اور پیس بلڈنگ کمیشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ مشن کو تنازعات کے حل کےلئے خصوصی صورتحال پر قابل حصول، حقیقت پسندانہ جوابی اقدامات کرنے چاہئیں،امن مشنز کو تمام ضروری وسائل و آلات فراہم کیے جائیں،مناسب تربیت بھی فراہم کی جانی چاہیے۔