ہجوم کے ہاتھوں انصاف کا رجحان سب کچھ جلاکر خاک کردےگا،احسن اقبال

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے مذہب کے نام پر توڑ تھوڑ کی گئی، علما،ایوان سوات واقعہ کا نوٹس لیں ،کمیٹی قومی لائحہ عمل دے، نوٹس نہ لیا تو انارکی سب کو جلا دے گی، کسی کی لاش کی بےحرمتی نہیں کی جاسکتی،ہجوم کے ہاتھوں انصاف کے اہتمام کا رجحان روکنا ہوگاایسا نہ کیا گیا تو معاشرہ شدید انتشار کا شکار ہوجائے گا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام پر زور دیالوگوں کو سمجھائیں کسی بھی معاملے میں قانون ہاتھ میں لےکر خود انصاف کرنے کی بجائے معاملات کو نظامِ انصاف کے حوالے کریں تاکہ متعین طریق کار کے تحت قانونی کارروائی ہو اور متعلقہ ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی جاسکے،واقعہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،قانون ہاتھ میں لینے ،بھیڑ کے ہاتھوں موقع پر انصاف یقینی بنانے کے رجحان کو کنٹرول نہ کیا تو نراجیت سب کچھ جلاکر خاک کردے گی۔