چیف جسٹس نےنشان چھینا، خود کو عمران کے ہر کیس سے ا لگ کرلیں،پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے عمران خان کے مقدمات نہ سننے کامطالبہ کردیا۔

ترجمان تحریک انصاف روف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاچیف جسٹس کا احترام کرتے ہیں لیکن عمران خان کے مقدمات میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بیٹھنا نہیں بنتا ،چیف جسٹس نے بلے کا نشان چھینا پھر برطانیہ کو خط لکھ کر جواز بھی دےدیا، پی ٹی آئی کے جتنے بھی مقدمات سنے گئے، لائیو سٹریم نہیں کیا جاتا، قانون کیوں بدلا جاتا ہے،چیف جسٹس کی اہلیہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

روف حسن نے کہاچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے احترام کےساتھ گزارش ہے عمران خان کے ہر کیس سے الگ ہوجائیں،وفاقی وزیر احسن اقبال کا کام ہے قوم کو بتائے کس نے قید میں رہنا ہے، پاکستان میں امن وسیاسی استحکام کا قیام ناگزیر ہے لیکن استحکام کو 5سال قید رکھنے سے مشروط کیوں کیا جا رہا ہے،سپریم کورٹ نوٹس لے، پی ٹی آئی حکومت گرا کر مجرموں کو مسلط کیا گیا، ن لیگ کے سابق رہنما نے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کردی،سپریم کورٹ ایم زبیرکے انٹرویو پر ازخود نوٹس لے،کوئی مہذب ملک ہوتا تو ایم زبیرکے اعتراف پر انکوائری کمیشن بنتا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاحکمرانوں سے ملک نہیں سنبھل رہا،کوئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی، پاکستان میں امن و سیاسی استحکام ناگزیر ہے،آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،احتجاج روکنے کےلئے پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی گئی، ایک ہی رات 10 ہزارورکرز گرفتار کرلیے۔

روف حسن نے کہاصنم جاوید کو 50 ڈگری میں آگ کی طرح گرم گاڑی میں بٹھایا جاتا ہے اور گھر کے سامنے لے آتے ہیں،سب کچھ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کہنے پر کیا جاتا ہے،جج کب تک سوتے رہیں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کےخلاف فیصلے کرتے ہیں،رو¿ف حسن نے کہا پنجاب حکومت ناکام ہوگئی ، پی ٹی آئی کو جلسے ، مظاہرے کی اجازت نہیں ، ضیا الحق کا دورہ بہت برا تھا لیکن اب عذاب نازل ہوگیا۔