بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا،سینیٹر فیصل ووڈا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سینیٹر فیصل ووڈا نے کہا ہے بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا،حج و عمرہ پیکیج میں نان فائلرزکو استثنیٰ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہابجٹ ہر صورت پاس ہوگا، کوئی نہیں روک سکتا ،ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی،بجٹ میں کہیں کچھ کوتاہیاں و نالائقی ہے، ترامیم کی گنجائش ہے،سب ٹیکسوں کا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں۔

دریں اثنا قائمہ کمیٹی اجلاس میںگفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہانان فائلرز کو حج و عمرہ کا استثنیٰ کیوں دیا گیا،وضاحت کریں پیچھے کیا لاجک ہے، حج و عمرہ کیلئے نان فائلرز پر بھی فائلرز کی شرط لاگو کی جائے،کورونا کے دوران میڈیا رپورٹر کی تنخواہوں پر کٹ لگائے گئے، کٹ ورکرز کو واپس ملنا چاہئے،میڈیا ورکرز کو کسی ہاوسنگ سکیم میں پلاٹ و مراعات دینی چاہئیں۔