صدر نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس بلا لیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر جمعرا ت کو اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق صدرآصف زرداری آج گوادر جائیں گے ،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر طلب کئے جانےوالے اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی و دیگر حکام بھی شریک ہوں گے،دہشتگردی ، منشیات فروشی اور سمگلنگ کیخلاف اقدامات کا جائزہ لیا جائےگا۔