بجٹ پرپیپلز پارٹی کے تحفظات، شہباز،بلاول کی ملاقات جلد متوقع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا،شہبازشریف نے عید کی مبارکباد کیلئے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم ہاوس آنے کی دعوت دی،بلاول بھٹو وزیراعظم کی دعوت پر جلد ملاقات کرکے وفاق ،پنجاب پرتحفظات سے آگاہ کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ پرپارٹی تحفظات بھی وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔