ترقی کیلئے سب کچھ نجی سیکٹر کے حوالے کرنا ہوگا، اورنگزیب

کمالیہ:(بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے ملک خیرات سے نہیں چل سکتا،ملکی ترقی کیلئے سب کچھ نجی سیکٹر کے حوالے کرنا ہوگا، عوام ہراسگی کی وجہ سے ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہاٹیکس ٹو جی ڈی پی کی موجودہ شرح 9.5 فیصد پائیدار نہیں، سکول، یونیورسٹیز وہسپتال توخیرات سے چل سکتے ہیں،ملک نہیں،ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو بتدریج 13.5 فیصد تک لے جانا پڑےگا،ریٹیلرز جولائی سے ٹیکس کا اطلاق ہوگا، ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن ، آٹومیشن سے کرپشن کم ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہاخرچے میں کمی کیلئے وفاقی حکومت کو وزارتیں بند ،محکموں کو ضم کردینا چاہیے،حکومتی اخراجات میں کمی کےلئے بنائی گئی کمیٹی اگلے مہینے سفارشات پیش کرے گی، ڈیڑھ ماہ میں عملی اقدامات سامنے آئیں گے،کراچی ائیرپورٹ کی آو¿ٹ سورسنگ جولائی میں ہو جائے گی، وزیراعظم نے کہا ہے لاہور ائیرپورٹ بھی پرائیویٹ سیکٹر کو دے دیں ،پی آئی اے 10 سال پہلے پرائیویٹائز ہو جاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔

اورنگزیب نے کہاکسانوں کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی سے زراعت میں انقلاب برپا ہوگا، ایئرپورٹس کی جلد آو¿ٹ سورسنگ ہوجائے گی، ملک کوآگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا۔