لاہور(مرزا ندیم بیگ) عیدالاضحی پر پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس شہر میں مختلف مقامات پر لگنے والی 8 مویشی منڈیوں پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتی رہی جبکہ باقی شہری اللہ کی آس پر چھوڑ دیئے گئے یہاں تک کہ عید کی نماز کے وقت بھی زیادہ تر پولیس کے جوانوں نے ڈیوٹیاں اپنے علاقوں میںتمام مساجد پر نہیں دے سکے،عید سے قبل ہی سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر مویشی منڈیوں میں نفری تعینات کر دی گئی تھی متعلقہ تھانوں میں پولیس کی نفری پہلے ہی کم رہتی ہے جس کے باعث ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں وہاں سے بھی نفری منگوائی گئی تھی، تمام ایس پیز نے مویشی منڈیوں میں تعینات کی جانے والی نفری کا چیک اینڈ بیلنس رکھا، ایس پیز ناکوں اور مویشی منڈیوں میں وزٹ بھی کرتے رہے جس کا مقصد دوسرے شہروں سے قربانی کے جانور یہاں لا کر فروخت کرنے والے بیوپاریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور خریداروں کو بھی ہر قسم کی پریشانی سے بچانا تھا جس میں پولیس کامیاب رہی چھوٹے موٹے واقعات ضرور پیش آئے لیکن کوئی بڑا واقعہ پیش نہ آیا جبکہ اس کے علاوہ شہری پریشان رہے کیونکہ تھانوں میں پولیس والے نہ ہونے کے برابر تھے جس کی وجہ سے کسی کی کوئی شنوائی نہیں تھی اسی طرح ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا کیونکہ زیادہ نفری پنجاب پولیس اور ٹریفک کی مویشی منڈیاں جہاں لگی تھی وہاں تعینات کی گئی تھیں ،ان کی مصروفیات کا چھوٹے بیوپاریوں نے بھر پور فائدہ اٹھا یا اور ان لوگوں نے شہرکے مختلف علاقوں میں منی ناجائز مویشی منڈیاں قائم کئے رکھیں اس وجہ سے ٹریفک کا نظام خراب ہوا جن علاقوں میں ایسی مویشی منڈیاں بنی تھیں وہاں کے رہائشی افراد کیلئے پیدل گذرنا بھی محال رہا بلکہ سبزہ زار کے علاقہ میں شاہ فرید دربار کے قریب قائم ناجائز منڈی سے پولیس ملازمین نے اچانک ریڈ کی تھی اور وہاں پر موجود لوگوں کے مطابق تشدد کر کے تھانہ لے گئے تھے بعد میں تعاون کرنے پر چھوڑ دیا گیا کیونکہ وہ آپس آئے اور دوبارہ قربانی کے جانور جو وہ فروخت کر چکے تھے مزید بڑی تعداد میں لائے اور دھڑلے سے قربانی کے جانور منہ مانگی قیمت پر فروخت کرتے رہے۔
عیدالاضحی پر پولیس مویشی منڈیوں میں مصروف، شہریوں کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیا
















