اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے دوحہ افغان عالمی کانفرنس میں شرکت کافیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی افغانستان پر عالمی کانفرنس 30 جون سے یکم جولائی تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔
نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سمیت پاکستانی وفد ملک کی نمائندگی کرےگا،کانفرنس میںپرائیوئٹ سیکٹر کی ترقی میں شمولیت، منشیات کے خاتمے اور سلامتی کے معاملات پر مشاورت ہو گی، پاکستانی وفد دیگر ممالک کے وفود سے ملاقاتیں بھی کرےگا۔
پاکستان نے دوحہ افغان عالمی کانفرنس میں شرکت کافیصلہ کرلیا
















