اٹک:(مشرق نیوز)پولیس اہلکار کی ذاتی رنجش پرچیمبر میں گھس کر فا ئرنگ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک سمیت 2 وکیل جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اہلکار نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر انتہائی قدم اٹھایا، جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا کے ناموں سے ہوئی،فائرنگ میں ملوث اہلکار انتظارکو گرفتار کرکے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں،ملزم کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائےگی ،ملزم اے ایس آئی ایلیٹ کمانڈوز میں وی آئی پی سکیورٹی پر تعینات تھا ،واردات میں سرکاری ہتھیار کا استعمال کیا۔
اٹک،پولیس اہلکار کی ذاتی رنجش پرچیمبر میں گھس کر فا ئرنگ،2 وکیل جاں بحق
















