عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑڈالر فنڈمنظور کرلیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑڈالر فنڈمنظور کرلیا،رقم پنجاب میں تعلیمی سہولتیں بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق فنڈز کو بروئے کار لانے سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ پہنچے گا، پنجاب میں 70 لاکھ سے زائد بچے سکول کی سطح پر تعلیم پانے کی سہولت سے محروم ہیں،رقم سکول کی انرولمنٹ سے محروم بچوں کیلئے تعلیمی سہولتیں بہتر بنانے پر صرف کی جائےگی۔

ترجمان ورلڈبینک نے کہا پرائمری سکولوں میں بچوں ،بچیوں کی انرولمنٹ کےساتھ پرائمری و پری پرائمری گریڈز میں شمولیت بھی ممکن بنائی جائےگی،منصوبے کے ذریعے ایک لاکھ 65 ہزار اساتذہ اور 7 ہزار ہیڈ ماسٹر بھی مستفید ہوں گے۔