عورتوں سے متعلق بات کرنا انہیں مہنگا پڑسکتا ہے، نادیہ نے بہروز سبزواری کو خبردار کردیا
پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواتین کے کپڑوں پر بڑی نظر ہوتی ہے کہ وہ چست ہیں یا ڈھیلے۔ بہروز سبزواری نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ نادیہ خان کو عجیب خاتون کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نادیہ خان اداکارہ مرینہ خان اور روبینہ اشرف کے ہمراہ ایک نجی چینل کے شو میں ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔ ڈراموں پر کی گئی تنقید پر بہروز سبزواری نے نادیہ خان سے متعلق کہا تھا کہ اس شو میں ایک عجیب خاتون ہیں، نادیہ خان، جو نامور مارننگ شو اینکر تھیں، وہ اپنے مارننگ شو میں بھی مہمانوں کی بے عزتی کرتی تھیں۔



















