اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ، خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں یکم اپریل سے 10 جون تک سکیورٹی فورسز کے 7745آپریشنز،181 دہشتگردوں کو ابدی نیند سلادیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 ماہ سے زائد عرصے کے دوران خیبرپختونخوا2701،بلوچستان4902،سندھ میں142آپریشنز کیے گئے،آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا ،خیبرپختونخوا 128، بلوچستان 51 اور سندھ میں 2 دہشتگرد ہلاک کیے گئے،بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والاکالعدم ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ،ملوث دہشتگرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ہینڈلرز سمیت دراندازی کرتے گرفتار کیا گیا ،بلوچستان سے اسلحہ،گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کی گئیں۔
یکم اپریل سے 10جون تک 7745آپریشنز،181دہشتگرد ہلاک،61گرفتار
















