لاہور:(کرائم رپورٹر) صحافی عمران ریاض کو حج پر جاتے ہوئے لاہور ائیر پورٹ پرگرفتار کرلیا گیا،عمران ریاض کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاونٹ پر گرفتاری کی ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کردی گئیں۔
دوسری جانب عمران ریاض پر درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی، صحافی و اینکر عمران ریاض خان کےخلاف تھانہ نشتر ٹاون امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،مقدمہ الرحمن پراپرٹی ڈیلر کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مدعی نے الزام عائد کیاعمر ان ریاض نے ڈیفنس میں پراپرٹی دکھانے کیلئے رقم لی،اڑھائی کروڑ روپے بطور امانت دیئے، عمران ریاض نے امانت دی ہوئی رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔
صحافی عمران ریاض حج پر جاتے ہوئے گرفتار



















