بجٹ منظوری میں ساتھ دیں:شہباز،غریب کا خیال رکھیں:زرداری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی،بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بجٹ کی منظوری کیلئے مکمل حمایت مانگ لی ، صدر مملکت نے کہابجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کریں گے۔