وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں 13ویں 5 سالہ منصوبہ 2024-29 کی منظوری دی جائیگی۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان اور آئندہ مالی سال کیلئے صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائیگی۔ اسکے علاوہ اجلاس میں حکومتی کمپنیوں کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی کی 16 مئی 2023 سے 15مئی 2024 تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔