نوجوانوں کی صلاحیت کو بروئے کار لائے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں: رانا مشہود احمد

لاہور (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقل ،نوجوانوں کی صلاحیت کو بروئے کار لا ئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مشن ہے کہ اقتصادی بحالی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے،وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مستقبل میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اس سال 10 لاکھ بچے اور بچوں کو سکل ٹریننگ دلوا کر پاکستان اور بیرون ممالک روزگار کے مواقع فراہم کرنے ٹارگٹ رکھا گیا ہے،اگلے چار سالوں میں آئی ٹی انڈسٹری کی سرمایہ کاری کو 25ارب ڈالر تک لے کر جائیںگے،یوتھ لون پروگرام میں طالبات کا حصہ 11 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی میں وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹرکی اپ گریڈیشن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز،چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر'یوتھ پروگرام کیلئے وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی ماہا جمیل اوررضوان انور، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی ،فیکلٹی ممبران،طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہاکہ نوجوانوں کو تعلیم اور صحتمند سرگرمیوں کا موقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے،نوجوان پاکستان کا مستقل ہیں اور نوجوانوں کی صلاحیت کو بروئے کار لا ئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے،وزیر اعظم شہبازشریف کا مشن ہے کہ اقتصادی بحالی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے،یوتھ پروگرام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے،ملکی معاشی حالات کے چیلنجز اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ کرتے تو ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہو جاتا، آئی ایم کی مدد سے ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری پچھلے 7سالوں میں پاکستان میں نہیں آئی تھی، لیکن اب سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے ،حکومت کی بروقت اور مثبت اقدامات کی بدولوت ملکی معیشت درست ٹریک پر گامزن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا ہر شعبہ بہتری کی راہ پر گامزن ہے، چین بھی مختلف بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پاکستان آ رہا ہے،ملک میں اب اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو ایک خوشی کی بات ہے،مہنگائی کی شدت کم ہو رہی ہے اور سی پیک دوبارہ بحال ہو رہا ہے، جو ملک کی معیشت اور ترقی کیلئے مزید دروازے کھولے گا۔