لاہور (مرزا ندیم بیگ) صوبائی دارالحکومت میں خواتین ، بچے اور بچیوں کے اغوا کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ، رواں سال میں 1070سے زائدوارداتیں رپورٹ، پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین، بچے اور بچیوںکے اغواءکی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 268وارداتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، صدر ڈویژن 196وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، ماڈل ٹاﺅن ڈویژن 187وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر، سٹی ڈویژن 174وارداتوں کے ساتھ چوتھے نمبر ، اقبال ٹاﺅن ڈویژن 161وارداتوں کے ساتھ پانچویں نمبر جبکہ سول لائن ڈویژن 84وارداتوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں اغواءکی وارداتیں بڑھنے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ تاحال آپریشن ، انویسٹی گیشن اور اغواءبرائے تاوان سیل اتنی بڑی تعداد میں مغویان کو بازیاب کروانے میں ناکام رہا ہے ۔اس حوالے سے ترجمان ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پولیس نے اغواءہونے والے تمام تقریباً کیس حل کر لئے۔ مغویاں کو بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ زیادہ اغواءکے جو مقدمات درج کروائے گئے تھے بچے راستہ بھول کر گم ہو گئے تھے جن کو تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کیا گیا اور جو بچے ناراض ہو کر والدین سے بھاگے تھے ان کو بھی بازیاب کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کیا گیا ۔
لاہور میں خواتین، بچوں کے اغوا میں خوفناک اضافہ ،رواں سال 1070 سے زائد وارداتیں رپورٹ
















