جسٹس ملک شہزاد،عقیل عباسی،شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ میں 3ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے معاملہ پر 3 ناموں کی منظوری دےدی گئی،سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی،جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظوری دےدی، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا۔