اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ان کے وکلاءاور اہل خانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ان کے سیل اور سہولیات کی تصاویر بھی جاری کردیں، حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے مو¿قف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں جن کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلاءسے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں،حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مو¿قف غلط ہے،وفاقی حکومت نے گزارش کی عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں ،ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
حکومت کی عمران کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید، جیل کی تصاویر جاری کردیں
















