گشت کے نظام کو مزید موثر بنایاجائے:آر پی او ساہیوال

ساہیوال :(بےورورپورٹ)آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کےساتھ ڈی پی او آفس ساہیوال میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔

آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے کہا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کےلئے ہر لمحہ کوشاں رہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں تاکہ معاشرہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے،پولیس افسران و جوان فیلڈ میں شہریوں کے ساتھ خوش اخلاق رویہ رکھیں، تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانہ میں روزانہ کی بنیاد پر چار بجے سے چھ بجے شام عوام کےلئے حاضر رہیں، اشتہاریوں کی گرفتاری اور اندراج کے متعلق کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور منشیات فروشوں، آئس ڈیلررز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کےخلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔