دس جولائی تک اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ ورنہ توہین عدالت کا نوٹس کروں گا:جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ 10جولائی تک طلب کر لی،بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی و دیگر وکلاءعدالت کے سامنے پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز بھی معطل کر دئیے،حکام الیکشن کمیشن نے کہا حلقہ بندیوں کے حوالے سے شیڈول دیا ہوا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے125یونین کونسل کی حد تک حلقہ بندیاں ہو چکیں نئی کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ ہے لوکل گورنمنٹ الیکشن کرانے ہیں،کیا بانی پی ٹی آئی، نواز شریف، شہباز شریف سب کی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہیں کہ کسی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن وکیل کو ہدایت کیقومی اسمبلی کے حلقوں سے یونین کونسل کو مکس نہ کریں، کیا ہر دو تین ماہ بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی؟ وفاقی حکومت سے پوچھ کر آئیں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کی تاریخ بتا دیں، جسٹس محسن نے ریمارکس دئیے اگر تاریخ نہ دی تو وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو بھی توہین عدالت کا نوٹس کروں گا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے پٹشنرز کو پرانے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ہوگا، لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بعد یہ ٹیکس لگا سکیں گے، جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا لوکل گورنمنٹ کے الیکشنز کیوں نہیں ہو رہے؟ ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیےسی ڈی اے ایم سی آئی کے نام پر سارے شہر کی تباہی پھیر رہا ہے، بغیر لوکل گورنمنٹ آپ نے اربوں کے ٹیکس لگا دئیے، اگر لوکل گورنمنٹ الیکشن تاریخ نہیں دیں گے تو چیف الیکشن کمشنر کو بتا دیں اور وفاقی حکومت کو بھی بتا دیں توہین عدالت نوٹس کروں گا، بغیر کسی اختیار کے سی ڈی اے نے ایم سی آئی کے اربوں روپے کے فنڈز استعمال کر لیے۔