کندیاں: (سعید عابد )ضلع میانوالی بھر میں لوٹ کھسوٹ جاری ہے ، مین شیر شاہ سوری جر نیلی کندیاں چشمہ لنک روڈ محلہ مومن پورہ نزد فوجی چوک،نیازی سٹریٹ پر کئی دن سے گٹروں کا گندہ پانی ابل رہا ہے شدید گرمی میں گندے پانی کی بد بو پورے علاقہ میں پھیل چکی ہے ۔
نمازیوں کو مسا جد جانے میں اور پیدل و بائیک سواروں کو کا فی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک وقت بھی آیا تھا کہ مسلم لیگی عہدیداروں نے اس شہر میں ڈیر ے ڈال رکھے تھے اور ہر سیاسی رہنما کو اپنا گھر کہتا تھا مگر آج اس گھر کا کوئی ولی وارث نہ ہے اب ایم ایم این اے پی ٹی آئی سے ہے مگر مسائل کا حل انکی پہنچ سے بھی دور ہے۔
اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی سے اور صاف ستھرے گاو¿ں کا ویژن کا نعرہ لگا نے والی محتر مہ مریم نواز صاحبہ وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹاو¿ن کمیٹی کندیاں کے ملازمین کو جو مفت تنخواہ مل رہی ہے کو اسے حلال کریں اور بند گٹروں کو فوری کھولاجائے اور عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔
مین شیر شاہ سوری جر نیلی کندیاں چشمہ لنک روڈ پر گٹر ابل پڑے، مسافر پریشان


















