انجن میں آتشزدگی،وزیر اعلیٰ بلوچستان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا،وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی، سٹاف اور جہاز کا عملہ محفوظ رہے۔